Friday, November 27

پاکستان ٹائمز

تائیوان کا ریکارڈ دفاعی بجٹ امن میں سرمایہ کاری ہے: صدر لائی
Latest, پاکستان ٹائمز

تائیوان کا ریکارڈ دفاعی بجٹ امن میں سرمایہ کاری ہے: صدر لائی

تائی پے، 17 اگست 2026 (غفران) – تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ ملک اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ سال ریکارڈ دفاعی بجٹ مختص کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ دفاعی بجٹ کو امن میں سرمایہ کاری قرار دیا۔ 2027 کے لیے مجموعی دفاعی بجٹ پہلی مرتبہ ایک ٹریلین تائیوان ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ صدر لائی کے مطابق 2027 میں تائیوان کا دفاعی بجٹ 1.1225 ٹریلین تائیوان ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ تائیوان کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔ تائیوان کو چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ امریکا بھی تائیوان پر اپنے دفاع کے لیے زیادہ اخراجات کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔ لائی چنگ تے نے کہا کہ دفاع پر سرمایہ کاری دراصل ام...
Indonesia Earthquake Victims Search Continues on Independence Day
Latest, پاکستان ٹائمز

Indonesia Earthquake Victims Search Continues on Independence Day

 ENDE, Indonesia, 17 August, 2026 (Nosheen) – Rescue operations continued on Monday for victims of a powerful earthquake in eastern Indonesia that has killed at least 54 people. Thousands of residents have been evacuated as rescuers prepare to search collapsed buildings, while nearly 1,600 aftershocks have been recorded in East Nusa Tenggara. The earthquake triggered landslides and blocked roads in several areas, including Sikka and Manggarai. Authorities said around 500 homes were damaged and prepared planes to deliver food, tents and other relief supplies. An emergency field hospital will also be established, with medical teams including neurosurgeons and orthopaedic surgeons being deployed to treat serious injuries.The disaster has cast a shadow over Indonesia’s Independence Da...
نقوی کا وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ہدف
Latest, پاکستان ٹائمز

نقوی کا وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا ہدف

اسلام آباد، 17 اگست 2026 (غفران) – وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں کو اپنے نظام کو جدید بنانے اور عوامی خدمات بہتر بنانے کے لیے جامع دو سالہ تبدیلی کے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ماتحت اداروں کے سربراہان کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے اداروں کے درمیان رابطے، تعاون اور باہمی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیٹا سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی کے لیے جامع اقدامات یقینی بنانے اور لینڈ پورٹ اتھارٹی سمیت نئے قائم ہونے والے اداروں کو مکمل تعاون اور ضروری وسائل فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ تمام اداروں کو خودمختار، جدید اور عوام دوست بنانا حکومت کا ہدف ہے، جبکہ شہریوں کو بہتر سہولیات اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ضروری قانونی ترامیم اور اصلاحات کے لیے تجاویز فوری پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ...
پاکستان کا افغان طالبان پر عسکریت پسندوں کو سہولت دینے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان کا افغان طالبان پر عسکریت پسندوں کو سہولت دینے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام

نیویارک، 17 اگست 2026 (کامران راجہ) – اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور معاونت فراہم کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ رپورٹس میں بھی افغانستان کو مختلف دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔عاصم افتخار نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، مجید بریگیڈ اور داعش سے منسلک ایک علاقائی گروہ کو پاکستان کے لیے بڑے خطرات قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں، اسلحہ، مالی معاونت اور سرحد پار دراندازی کے لیے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

اسلام آباد، 17 اگست 2026 (کامران راجہ) – پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی، جو ملک کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اور اسلحہ کنٹرول و بین الاقوامی سلامتی کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ طاہر اندرابی کانفرنس کی صدارت کریں گے اور جنیوا میں اہم اجلاسوں کی سربراہی کریں گے۔ پاکستان اپنی صدارت کے دوران جوہری تخفیف اسلحہ، جوہری جنگ کی روک تھام، خلا میں سلامتی، فیزیبل میٹریل کٹ آف ٹریٹی (ایف ایم سی ٹی)، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے فوجی استعمال سمیت اہم امور پر مذاکرات کو آگے بڑھائے گا۔ خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی روک تھام  کے معاملے پر بڑی طاقتوں کے درمیان اختلافات کو کم کرنا اور اتفاق رائے پیدا کرنا پاکستان کے لیے ایک اہم چیلنج ہوگا۔ پاکستان کی صدارت ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب عالمی سطح پر تزویراتی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جس میں ...
میڈیکل بورڈ نے عمران خان میں اضطراب کی نشاندہی کردی، واک اور اہل خانہ سے ملاقاتوں کی تجویز
Latest, پاکستان ٹائمز

میڈیکل بورڈ نے عمران خان میں اضطراب کی نشاندہی کردی، واک اور اہل خانہ سے ملاقاتوں کی تجویز

اسلام آباد، 17 اگست 2026 (کامران راجہ) – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 10 اگست کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی، جس میں ان کی صحت کی صورتحال اور طبی معائنے کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان میں اضطراب کی سطح تھری پلس ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 140/80 اور نبض کی رفتار 54 دھڑکن فی منٹ تھی۔ ان کا ای سی جی نارمل تھا، تاہم ایکو کارڈیوگرام میں ای ٹو اے ریورسل کی معمولی تبدیلی سامنے آئی۔ماہرین امراض چشم، امراض قلب اور طب پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اضطراب پر قابو پانے کے لیے عمران خان کو روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے اور ذہنی سکون کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تجویز دی۔ بورڈ نے انہیں رسائل، اخبارات، ٹیلی ویژن اور مطالعاتی کتب فراہم کرنے کی بھی سفارش کی، جبکہ اہل خانہ اور اہلیہ کے ساتھ ملاقاتوں کا دورانیہ بڑھانے کی تجویز دی تاکہ اضطراب اور بلڈ پریشر ک...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
Latest, پاکستان ٹائمز

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد، 17 اگست 2026 (نوشین) – پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پولنگ کی تاریخ حتمی شکل دینے کے لیے صوبائی حکومت کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پولنگ کی تاریخ حتمی ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے اجلاس کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔...
ڈار، ترک وزیر خارجہ کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور
Latest, پاکستان ٹائمز

ڈار، ترک وزیر خارجہ کا علاقائی امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور

لاہور، 17 اگست 2026 (غفران) – نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو بتایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور حاکان فیدان نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی آگے بڑھنے کا مؤثر راستہ قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر تعاون اور رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔...
Dar, Turkish FM Stress Dialogue and Diplomacy for Regional Peace
Latest, پاکستان ٹائمز

Dar, Turkish FM Stress Dialogue and Diplomacy for Regional Peace

LAHORE, 17 August, 2026 (Ghufran) – Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar held a telephone conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan on Sunday night, the Foreign Office said on MondayThe two foreign ministers discussed recent regional developments and exchanged views on matters of mutual interest.Dar and Fidan reaffirmed their commitment to further strengthening bilateral cooperation and enhancing coordination on issues of common concern.They agreed that dialogue and diplomacy remain the most effective way forward to address regional challenges and promote peace, stability and security.  
پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
Latest, پاکستان ٹائمز

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور، 17 اگست 2026 (کامران راجہ): پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے پیر کے روز مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے نئے مستقل ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد چاروں ججز نے پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، عدالتی افسران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل عثمان خیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان یوسفزئی، خیبر پختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلا نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔...