Friday, September 11

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Four Permanent Judges of Peshawar High Court Take Oath

پشاور، 17 اگست 2026 (کامران راجہ): پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے پیر کے روز مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے نئے مستقل ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد چاروں ججز نے پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، عدالتی افسران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل عثمان خیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان یوسفزئی، خیبر پختونخوا بار کونسل کے اراکین اور سینئر وکلا نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔