Saturday, November 28

پاکستان ٹائمز

نیتن یاہو کا ایران کی حکومت گرانے کے لیے کام جاری رکھنے کا اعلان
Latest, پاکستان ٹائمز

نیتن یاہو کا ایران کی حکومت گرانے کے لیے کام جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب، 03 ستمبر 2026 (نوشین): اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کام کر رہا ہے اور متعلقہ اسرائیلی ادارے ان کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ اسرائیلی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی پائلٹ کسی بھی وقت ایران پہنچ کر کارروائیاں کر سکتے ہیں، جبکہ اسرائیل کا مقصد ایران کے موجودہ نظامِ حکومت کو ختم کرنا ہے۔ غزہ کے حوالے سے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اس وقت غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے اہم مقاصد حماس کو غیر مسلح کرنا، اسے غیر فوجی بنانا اور مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ بننے سے روکنا ہیں۔...
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 15 خوارج ہلاک
Latest, پاکستان ٹائمز

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 15 خوارج ہلاک

راولپنڈی، 03 ستمبر 2026 (کامران راجہ): سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازوں کا مقابلہ کیا اور تقریباً 36 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے خلاف جاری کلیئرنس اور سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس سے خوارج اور ان کے سہولت ...
کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد نے آپریشنل سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
Latest, پاکستان ٹائمز

کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد نے آپریشنل سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

جدہ، 03 ستمبر 2026 (کامران راجہ): کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد (ایم ایم ڈی سی) نے اپنے کمانڈ ہیڈکوارٹر سے باضابطہ طور پر آپریشنل مرحلے میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی سعودی قیادت میں قائم اس بحری سلامتی کے اقدام نے ادارہ جاتی منصوبہ بندی سے عملی نفاذ کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ پاکستان نیوی کے کموڈور راشد شیخ نے اتحاد کے ڈپٹی کمانڈر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کے ساتھ مختلف رکن ممالک کے رابطہ افسران بھی فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ بعض ممالک اتحاد میں شمولیت کے لیے اپنی داخلی کارروائیاں مکمل کر رہے ہیں۔ مزید رابطہ افسران کو ہر شریک ملک کے لیے مختص عہدوں کی تعداد کے مطابق مرحلہ وار تعینات کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے، جو 13 اگست کو جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں 39 ممالک کے نمائندوں نے ش...
کراچی کمپنی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
Latest, پاکستان ٹائمز

کراچی کمپنی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

 اسلام آباد, 03 ستمبر 2026(کامران راجہ): تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ایس ایچ او کراچی کمپنی کی زیرِ نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے دو ملزمان سلمان اور ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عارف حسین اور اے ایس آئی محمد عارف شامل تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل، انسانی ذرائع اور مسلسل محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، جبکہ دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھجوا دیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سڑکوں پر شہریوں س...
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی مختلف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
Latest, پاکستان ٹائمز

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی مختلف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

   پریس ریلیزلاہور,03 ستمبر 2026, (کامران راجہ): ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزمان اعجاز سرور، شاہد حسین اور شہزاد احمد کو گرفتار کیا گیا، جو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار کرنے اور انہیں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ ایک اور کارروائی میں ملزم فرمان علی کو غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، غیر قانونی انٹ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سائبر سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سلام آباد، 2 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، اہم قومی مفادات کے تحفظ اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کی غرض سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی  کے گورنر انجینئر ماجد المزیّد نے دستخط کیے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے سائبر اسپیس اور اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت ابھرتے اور بدلتے ہوئے سائبر سکیورٹی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان معلومات، تجربات، مہارت اور بہترین عملی طریقہ کار ...
وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت کیش لیس معیشت سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

 اسلام آباد، 2 ستمبر 2026 (غفران): وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیرِ صدارت آج وزارتِ خزانہ میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے کیش لیس انیشی ایٹو کے آئندہ جائزہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ,نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نجی شعبے کے نمائندوں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیرِ مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم ترجیحات کا تعین کیا۔ اجلاس کا ایک اہم مقصد گزشتہ سال کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور رواں مالی سال کے لیے قومی کیش لیس ڈیش بورڈ کے سالانہ کارکردگی اہداف مقرر کرنے کے عمل کا آغاز کرنا تھا۔ اجلاس میں حقیقی وقت میں ن...
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اجلاس
Latest, پاکستان ٹائمز

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اجلاس

پشاور، 2 ستمبر 2026 (کامران راجہ): انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر، جدید اور نتیجہ خیز بنانے سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کی آپریشنل استعدادِ کار میں اضافے، جدید ٹیکنالوجی اور آلات کی فراہمی، بھاری ہتھیاروں کی مؤثر تعیناتی، پولیس شہداء کے بچوں کی فلاح و بہبود اور فرانزک سروسز کے فروغ سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی پی سی او، کمانڈنٹس ایف آر پی اور ایس ایس یو، ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پولیس کی آپریشنل ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ حساس اضلاع میں مختلف نوعیت کے سکیورٹی چیلنجز سے...
سی ٹی ڈی پشاور کی بڈھ بیر میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک
Latest, پاکستان ٹائمز

سی ٹی ڈی پشاور کی بڈھ بیر میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور، 02 ستمبر 2026(کامران راجہ): کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڈھ بیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے وابستہ 4 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دیگر دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کو علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور حکومتی رِٹ کو چیلنج کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اطلاعات کی روشنی میں خصوصی SWAT ٹیمز تشکیل دے کر علاقے کے ممکنہ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور ایمبوش کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے موٹر سائیکلیں چھوڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 30 منٹ تک جاری رہا۔ فائرنگ کے...
کراچی: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشت گرد گرفتار
Latest, پاکستان ٹائمز

کراچی: سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشت گرد گرفتار

کراچی، 2 ستمبر 2026: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی سول انٹیلی جنس ایجنسی کے تعاون سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مفتی سعد گروپ سے وابستہ دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنۃ الخوارج بھی کہا جاتا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمر فاروق ولد حسن گل اور عبداللہ ولد ممتاز علی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔سی ٹی ڈی کراچی کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کالعدم ٹی ٹی پی کے مفتی سعد گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے کمانڈر کی ہدایت پر افغانستان سے کراچی پہنچے تھے۔ انہیں شہر میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ تفتیش کے دوران مزید انکشاف ہوا کہ ...