Thursday, September 3

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی مختلف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

 

 

پریس ریلیز

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی مختلف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
Pakistantimes

لاہور,03 ستمبر 2026, (کامران راجہ): ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزمان اعجاز سرور، شاہد حسین اور شہزاد احمد کو گرفتار کیا گیا، جو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان بغیر اجازت رجسٹرڈ کمپنی کی مصنوعات تیار کرنے اور انہیں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

ایک اور کارروائی میں ملزم فرمان علی کو غیر قانونی انٹرنیٹ سروس چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان اور متعلقہ نیٹ ورک آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ دونوں کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔