سلمان خان کی متنازع فلم ’ماتربھومی‘ کب ریلیز ہوگی؟ اداکار نے تاریخ کا اعلان کردیا
اسلام آباد، 8 نومبر 2026 (نوشین): بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’ماتربھومی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جو 4 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہدایت کار اپوروا لاکھیا کی یہ فلم 2020 میں لداخ کی وادی گلوان میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان ہونے والے فوجی تصادم سے متاثر ہے۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کے حوالے سے سلمان خان نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم بصری اثرات (وی ایف ایکس) اور گرافکس کو اعلیٰ معیار کا بنانے کے لیے مزید وقت لینا چاہتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وی ایف ایکس کے ماہرین فلم کے ہر فریم کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں، اس لیے ٹیم کسی قسم کی تکنیکی خامی نہیں چھوڑنا چاہتی تھی اور مناظر کو اس انداز میں تیار کیا جا رہا ہے کہ ناظرین متاثر ہوں۔ اداکار نے مزید بتایا کہ فلم کی ایک اداکارہ کے زخمی ہونے کے باعث بھی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہوا۔ فلم کی ریلیز پہلے جنور...




