پرتگال کے قومی ٹیم کیمپ چھوڑنے پر کرسٹیانو رونالڈو عارضی طور پر معطل
پرتگال ,11 اکتوبر 2026 (غفران): پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کے معاملے پر تادیبی کارروائی شروع ہونے کے بعد عارضی طور پر معطل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پرتگالی میڈیا کے مطابق 41 سالہ فٹبالر نے گزشتہ ہفتے ڈنمارک کے خلاف نیشنز لیگ میچ سے قبل کوپن ہیگن میں قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ ہیڈ کوچ جارج جیسس کے ساتھ ٹیم میں اپنے کردار پر اختلاف بتایا گیا ہے۔ رونالڈو ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی ہونے کے باوجود میدان میں نہیں اترے تھے اور انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کوچ نے ٹیم میں ان کے کردار سے متعلق دو مرتبہ اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ جارج جیسس نے کسی بھی معاہدے کی تردید کرتے ہوئے رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان برقرار رکھا۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی کہ رونالڈو کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور معاملے کو فوری نوعیت کا قر...




