انتخابات پر کروڑوں روپے خرچ کرکے ایک لاکھ ظاہر کرنا تشویشناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد، 12 نومبر 2026 (کامران راجہ): اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جبکہ دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ انتخابات پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد صرف 10 لاکھ روپے اخراجات ظاہر کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے مؤقف اختیار کیا کہ 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، جس کے بعد انتخابات کا شیڈول جاری ہوا، تاہم 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس متعارف کرا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آرڈیننس وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جا چکا ہے، جبکہ اس کے نفاذ کے نتیجے میں سابقہ انتخابی شیڈول واپس اور پرانی حلقہ بن...




