پاکستان اور ملائیشیا کا دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد، 22 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستان اور ملائیشیا نے دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور سائبر کرائم کی روک تھام کے لیے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے ملائیشین ہم منصب سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل کے درمیان ہفتہ کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملائیشین وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دہشت گردوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو مزید مؤثر بنانے اور دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ مذاکرات میں...





