وزیراعظم شہباز شریف کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا حکم
اسلام آباد، 22 اگست 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جس میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں کے اثرات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیلاب اور بارشوں سے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کے لیے بھی مالی معاونت کا حکم دیا۔ شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام اور سڑکوں کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ وفاقی وزرا اور سیکریٹریز کو متاثرہ علاقوں کا دور...





