سعودی سول ڈیفنس کا 6 علاقوں کے لیے خطرے کا الرٹ جاری
ریاض، 19 ستمبر 2026 (غفران): سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے جدہ، خمیس مشیط، ینبع، طائف، ابہا اور جازان کے علاقے کے لیے ابتدائی خطرے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور رہائشیوں کو ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرکاری حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سول ڈیفنس نے عوام کو پرسکون رہنے اور فوری طور پر عمارت کے اندر محفوظ مقام، ترجیحاً کھڑکیوں سے دور اندرونی کمرے میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے خطرہ ٹلنے کی تصدیق تک گھروں یا عمارتوں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو کھلے مقامات، کھڑکیوں، شیشے کی عمارتوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ باہر موجود افراد کو قریبی عمارت میں داخل ہونے یا کسی مضبوط رکاوٹ کے پیچھے پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکام نے الرٹ موصول ہونے کے بعد لوگوں کو ہج...




