
اسلام آباد، 15 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں جمعرات کے روز منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی عملے اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی انگلینڈ کے نجی دورے سے 21 اکتوبر کو واپسی متوقع ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ان کی واپسی تک جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے اور عدالتی امور کی نگرانی کریں گے۔