شیخ حسینہ کی 16 دسمبر کو بنگلہ دیش واپسی کی خواہش، حوالگی کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا
ڈھاکہ، 24 نومبر 2026 (کامران راجہ): بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں دو سال سے زائد عرصہ جلاوطنی گزارنے کے بعد 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے قومی ایئرلائن بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے ذریعے ان کی واپسی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے ترجمان سید معظم علی کے مطابق شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے یومِ فتح کے موقع پر وطن واپس آنا چاہتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت پر ان کی واپسی ممکن بنانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شیخ حسینہ صرف بھارت سے حوالگی کے قانونی عمل کے ذریعے ہی واپس آ سکتی ہیں۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ ان کی واپسی حوالگی کے معاہدے کے تحت اور سخت سکیورٹی نگرانی میں ہی ممکن ہوگی۔ 79 سالہ شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی ت...




