ویتنام کا ناروے، سوئٹزرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ طے پا گیا
ہنوئی، 18 اکتوبر 2026 (غفران): ویتنام نے ناروے، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور لیختنسٹائن کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جسے جنوب مشرقی ایشیائی ملک اور یورپی منڈیوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ناروے اور ویتنام کی حکومتوں نے اتوار کو اعلان کیا کہ معاہدے پر ہنوئی میں یورپی آزاد تجارتی انجمن (ای ایف ٹی اے) کے رکن ممالک کے ساتھ دستخط کیے گئے۔ ناروے کی حکومت کے مطابق معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد ویتنام کو ناروے کی تقریباً 50 فیصد برآمدات پر کسٹم ڈیوٹی ختم ہو جائے گی، جبکہ سات سال کے اندر 98 فیصد سے زائد برآمدات کو ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔ طویل عرصے سے تعطل کا شکار آزاد تجارتی مذاکرات گزشتہ سال امریکا کی جانب سے عائد کردہ محصولات کے باعث پیدا ہونے والی عالمی تجارتی کشیدگی کے دوران دوبارہ شروع کیے گئے تھے، جو رو...




