پاکستان کی اہم بحری راستوں میں کشیدگی کم کرنے اور محفوظ بحری آمدورفت کی اپیل
نیویارک، 18 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے اہم بحری راستوں میں کشیدگی میں فوری کمی اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے آبنائے ہرمز اور باب المندب سے معمول کی بحری آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ’’محفوظ سمندر، مشترکہ سلامتی: بدلتے ہوئے سلامتی کے ماحول میں جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ‘‘ کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی مسابقت، بحری قزاقی، دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ اور موسمیاتی خطرات کے باعث بحری سلامتی کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری آمدورفت میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاقائی استحکام، توانائی کی قیمتوں اور عالمی غذائی تحفظ پر سنگین اثرات مرتب ہ...





