جاپان کے تعاون سے اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ٹائن گرلز ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح
اسلام آباد، 21 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے بدھ کے روز اسلام آباد کے علاقے ترنول میں ٹائن گرلز ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔ اسکول کی تعمیر کا منصوبہ حکومتِ جاپان کے مالی تعاون سے مکمل کیا گیا، جس پر کمیونٹی سروسز پروگرام (سی ایس پی) نے عمل درآمد کیا۔ یہ غیر سرکاری تنظیم پاکستان بھر میں تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ذریعے کمزور اور محروم طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حکومتِ جاپان نے اسکول کی تعمیر کے لیے گراس روٹس ہیومن سکیورٹی پروجیکٹس (جی جی پی) پروگرام کے تحت 44 ہزار 25 امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی۔ افتتاحی تقریب میں جاپانی سفارت خانے کے حکام، سی ایس پی کے نمائندوں، اساتذہ، طالبات، والدین اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ نو تعمیر شدہ اسکول میں آٹھ جماعتوں کے کمرے، پرنسپل ...




