پاکستان کا سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
اسلام آباد، 6 نومبر 2026 (غفران): پاکستان نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سوڈان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر داخلہ بابکر سمرا مصطفیٰ علی سے ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا، جبکہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور متوازی حکومت کے قیام کے باعث ملک کی تقسیم کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان کی حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ سوڈان اپریل 2023 سے شد...




