ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا عندیہ، جوہری ہتھیاروں سے متعلق ضمانتوں پر زور
واشنگٹن، 30 اکتوبر 2026 (غفران): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اس بات کی ضمانت ضروری ہے کہ تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ تین نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی کانگریسی انتخابات سے قبل جمعہ کو کنساس سٹی کے ریڈیو اسٹیشن کے سی ایم او کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ تنازع کس طرح ختم ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا امریکا کا بنیادی مقصد ہے اور واشنگٹن اس حوالے سے ٹھوس ضمانتیں چاہتا ہے۔ ٹرمپ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی کوششوں کے سلسلے میں قطری ث...





