رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش کا رومانوی واقعہ سنا دیا
ممبئی، 30 اکتوبر 2026 (غفران): بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کو کینیا کے جنگلی علاقے ماسائی مارا میں شادی کی پیشکش کی تھی، اس وقت قریب ہی تین شیر بھی موجود تھے۔ رنبیر نے یہ دلچسپ واقعہ ٹی وی پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘‘ میں سنایا، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’’رامائن‘‘ کی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے پہلے سے اس خاص لمحے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اپنے گائیڈ، جو گاڑی بھی چلا رہا تھا، کو جنگل کے ایک مخصوص مقام پر رکنے کی ہدایت کی تھی۔ وہ اپنے ساتھ انگوٹھی بھی لے کر آئے تھے اور گاڑی سے اتر کر گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے عالیہ کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے تھے۔ پروگرام کے میزبان امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسے یادگار لمحے کا کوئی ثبوت بھی ہونا چاہیے۔ واقعہ یاد کرتے ہوئے رنبیر نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 100 میٹ...




