وزیراعلیٰ مریم نواز کی صوبے بھر میں صفائی یقینی بنانے کے لیے حکام کو 15 روز کی مہلت
لاہور، 3 نومبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں صفائی کے نظام میں 100 فیصد بہتری لانے کے لیے متعلقہ حکام کو 15 روز کی مہلت دے دی ہے جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ناقص صفائی انتظامات پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی خدمات ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں صفائی کا نظام سرکاری سطح پر خود چلانے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے صوبے کی سڑکوں پر گردوغبار اور گندگی کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی شاہراہوں کو روزانہ دھونے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صفائی کے بعد سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں پر جرمانے عائد کرنے اور مارکیٹوں، بازاروں، سبزی، پھل اور غلہ منڈیوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ...




