ٹرمپ کا 2026 کے اختتام تک اسرائیل کی 4 ارب ڈالر سالانہ مالی امداد بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد، 3 نومبر 2026 (غفران): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام تک اسرائیل کو سالانہ تقریباً 4 ارب ڈالر کی مالی امداد دینا بند کردے گا، اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے پروگرام ’’فاکس اینڈ فرینڈز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی ماہ قبل امداد ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا تھا، تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اب اس مالی امداد کی ضرورت نہیں اور بعض ڈیموکریٹک اور بائیں بازو کے سیاست دان امریکی امداد کو ری پبلکنز پر تنقید کے لیے سیاسی معاملہ بنا رہے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صدر ٹرمپ کس مخصوص امدادی پروگرام کی بات کررہے ہیں اور سال کے اختتام پر اسے کس طرح بند کیا جائے گا۔ امریکا اور اسرائیل کے ...




