سعودی عرب کا حوثیوں کی جانب سے 51 ارب ڈالر اور باضابطہ حکومتی تسلیم کیے جانے کے مطالبے کی رپورٹ مسترد کرنے کا اعلان
ریاض، 6 نومبر 2026 (غفران): سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ساتھ جنگ بندی کے بدلے 51 ارب ڈالر اور یمن کے حکمرانوں کی حیثیت سے باضابطہ تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ میں نائب وزیر برائے عوامی سفارت کاری رائد کریملی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں اور اخبار کے لکھاریوں یا ان کے ذرائع نے من گھڑت دعوے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے حوثیوں پر یمن کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے، عوام کو بھوک اور مشکلات سے دوچار کرنے اور ملک کو ایسے تنازعات اور بیرونی ایجنڈوں میں دھکیلنے کا الزام عائد کیا جو یمن کے قومی مفادات کے منافی ہیں۔ رائد کریملی نے حوثی گروپ پر بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں، شہری تنصیبات اور مع...




