وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
اسلام آباد، 8 نومبر 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر صدر الہام علیوف اور برادر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے 8 نومبر کو آذربائیجان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن آذربائیجانی قوم کی جرأت، عزم اور عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، جو اس کے شہداء کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور مستقبل میں بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو...




