سعودی انسانی حقوق تنظیم کا حوثیوں کی جانب سے بچوں کی بھرتی روکنے کے لیے اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
ریاض، 9 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سعودی عرب کی نیشنل سوسائٹی فار ہیومن رائٹس نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے بچوں کی بھرتی اور استحصال روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے بھرتی کیے گئے کم عمر بچوں کی رہائی اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق تنظیم نے بچوں کو جنگی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے مسلسل واقعات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس عمل سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑتی ہیں، وہ تعلیم اور محفوظ بچپن سے محروم ہو جاتے ہیں اور ان کا مستقبل متاثر ہوتا ہے۔ تنظیم نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بچوں کی بھرتی سے متعلق بین الاقوامی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کی مزید بھرتی روکی جائے، حوثی صفوں میں موجود بچوں کو رہا کرایا جائے، انہیں دوبارہ بھرتی ہ...




