وزیراعظم شہباز شریف کی کوپ 31 میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، پاکستان کے موسمیاتی ترجیحات اجاگر کرنے کا اعلان
اسلام آباد، 11 نومبر 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں وہ پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات کو اجاگر کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس کے مقام پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول امینہ اردوان سے بھی ملاقات کی، جبکہ اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ انطالیہ میں ہونے والے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں تقریباً 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں، جہاں عالمی درجہ حرارت میں اضافے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور شدید موسمی واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ...




