ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
دبئی، 11 نومبر 2026 (نوشین): ایران نے جوابی اقدام کرتے ہوئے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے، یہ فیصلہ ارجنٹینا کی جانب سے اپریل میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا کہ تہران نے یہ اقدام اصولِ جواب بالمثل کے تحت کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام صورتحال کی ذمہ داری ارجنٹینا کی حکومت پر عائد ہوگی۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ارجنٹینا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اتحادی ممالک پر دباؤ کے بعد اپریل میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا۔ بیونس آئرس نے اپنے فیصلے کی وجہ ایران کی جانب سے لبنان میں سرگرم حزب اللہ کی مبینہ حمایت کو قرار دیا، جسے ارجنٹینا 1994...




