رسل برانڈ کی سابقہ گرل فرینڈ جمیما گولڈ اسمتھ کا سزا کے بعد ان پر تشدد اور بدسلوکی کے الزاما
لندن، 11 نومبر 2026 (غفران): برطانوی کامیڈین رسل برانڈ کی سابقہ گرل فرینڈ جمیما گولڈ اسمتھ نے ان پر تعلقات کے دوران تشدد، جبر کے ذریعے قابو رکھنے اور بدسلوکی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں ایک مبینہ پرتشدد واقعے کے بعد انہوں نے پولیس کو گھر بلایا تھا۔ جمیما گولڈ اسمتھ نے پیر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ 2014 کے دوران تقریباً ایک سال تک رسل برانڈ کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور ایک موقع پر انہیں اپنے گھر سے نکلوانے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 52 سالہ جمیما کے مطابق اس وقت ان کے نوعمر بچوں پر میڈیا کی توجہ اور اس کے ممکنہ اثرات کے باعث انہوں نے مقدمہ درج کرانے سے گریز کیا۔ انہوں نے رسل برانڈ کے خلاف فوجداری مقدمے میں گواہی دینے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی اور اطمینان ہے کہ بالآخ...




