’’حقیقی دشمن کو پہچانو‘‘: ایرانی سپریم لیڈر کا مشرق وسطیٰ کے لیے بڑا پیغام
تہران، 30 اگست 2026 (غفران): ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ’’حقیقی دشمن‘‘ کو پہچانیں، اس کے منصوبوں کو سمجھیں اور خطے کو درپیش ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کریں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ پیغام حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جاری کیا۔ اپنے تحریری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیں اور اپنے قومی و اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہوں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے حقیقی دشمن کون ہیں اور ان کے کیا مقاصد ہیں۔ انہوں نے بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے اور خطے کے ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطی...




