ماہرین صحت کا حکومت سے پیکٹ پر وارننگ لیبلز فوری نافذ کرنے کا مطالبہ
مری، 30 اگست, 2026 (نوشین): پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے عوامی صحت کے ماہرین، صحافیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور میڈیا پروفیشنلز کے ہمراہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور مشروبات پر لازمی فرنٹ آف پیک وارننگ لیبلز کے نفاذ کا عمل فوری طور پر تیز کیا جائے تاکہ صارفین کا تحفظ یقینی بنایا، غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال میں کمی لائی اور صحت مند غذائی انتخاب کو فروغ دیا جا سکے۔ پناہ نے مطالبہ کیا کہ ایسی مصنوعات جن میں عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ حد سے زیادہ شکر، سوڈیم اور سیر شدہ چکنائی موجود ہو، یا جن میں غیر شکر والے مصنوعی مٹھاس پیدا کرنے والے اجزا شامل ہوں، ان پر اردو زبان میں سیاہ رنگ کے آٹھ کونوں والے وارننگ لیبلز نمایاں طور پر عائد کیے جائیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی اور صحت سے متعلق معلومات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وارننگ لی...




