خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک: سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد، 7 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں کے دوران 18 بھارت نواز دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جبکہ بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف ایک علیحدہ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا...









