وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کا اجرا کردیا
اسلام آباد، 24 اگست 2026 (غفران): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں ’’پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، غیر ملکی سفارت کاروں، زیتون کے کاشتکاروں، کسانوں، ماہرین، محققین اور شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پاکستان کے ممتاز زیتون کے کاشتکاروں، محققین اور برآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور ماہرین کی انتھک محنت نے زیتون کے شعبے میں ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم نے لورالائی کے عبدالحبیب، مردان کی قرۃ العین اور چکوال کے یعقوب اظہر کی محنت کو خصوصی طور پر سراہا اور زیتون کی کاشت کے فروغ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔زیتون کی کاشت کو فروغ دینے والے کسانوں کو خراج تحسی...




