وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ، نئے سیکیورٹی پلان کی ہدایت
اسلام آباد، 25 اگست 2026 (نوشین): وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں اور اہم انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ماحولیاتی تحفظ اور رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو کی چار دیواری، سیکیورٹی چیک پوسٹس کی ازسرنو تعمیر و بہتری، سائیکلنگ ٹریک اور واکنگ ٹریک کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چار دیواری پر کام بلا تعطل جاری رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے دوران کسی درخت کو نہ کاٹا جائے۔ وزیر داخلہ نے حکام کو جدید منصوبہ بندی کے معیار کے مطابق سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں بہتر تفریحی سہولیات...




