کولن انگرام کی پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ
کارڈف، 22 ستمبر، 2026 (غفران): جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز کولن انگرام نے 22 سال سے زائد عرصے پر محیط کرکٹ کیریئر کے بعد پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 41 سالہ کولن انگرام نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوچنگ کے ذریعے کھیل سے وابستہ رہنا اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ انگرام نے کہا کہ کھیل سے دور ہونے کا یہ درست وقت ہے، تاہم وہ نئی حیثیت میں گلیمورگن کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے اور مستقبل کے کھلاڑیوں کی ترقی میں مدد دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے 2015 میں کولپیک کھلاڑی کی حیثیت سے گلیمورگن میں شمولیت اختیار کی تھی، بعد ازاں قوانین میں تبدیلی کے بعد اوورسیز معاہدے کے تحت کلب کے لیے کھیلتے رہے۔ کولن انگرام نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی کامیاب کیریئر بنایا اور انڈین پریمیئر لیگ، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، پاکستان سپر لیگ، بگ بی...




