مریم نواز کی عمان کے وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات، اپنی چھت اپنا گھر اسکیم پر تبادلہ خیال
مسقط، 7 اکتوبر 2026 (نوشین): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر ہاؤسنگ و شہری منصوبہ بندی ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشعیلی سے ملاقات کی، جس میں رہائش اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی وزیر نے مریم نواز شریف اور ان کے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی آبادکاری کی جانب سے اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی، جبکہ پنجاب کی ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ ہاؤسنگ اسکیم میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے پنجاب کی ہاؤسنگ اسکیم کو سراہنے پر عمانی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اسکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جبکہ ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘، ’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ اور ’’اپنی چھت محفوظ چھت‘‘ جیسے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صرف 18 ماہ میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت 2 لا...




