کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں پانچ ملزمان گرفتار
کراچی، 18 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): سندھ رینجرز اور ویسٹ ڈسٹرکٹ پولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی انسانی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حب سے کراچی منتقل کرتے تھے اور حب میں ان کے عارضی قیام کا انتظام بھی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالعزیز بروہی، محمد بخش دشتی، علی حسن بروہی، ندیم بروہی اور جمیل بروہی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور سوزوکی لوڈر گاڑی برآمد کی گئی۔ ملزمان مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے منگھوپیر، بند مراد، سرجانی اور ناردرن بائی پاس کے کچے راستے استعمال کرتے تھے۔ رینجرز کے مطابق ملزمان ایک خاندان کو کراچی منتقل کرنے کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔ مل...




