خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مقدمات کے لیے بے چہرہ انسدادِ دہشت گردی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد، 8 نومبر 2026 (کامران راجہ): خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے ملزمان کے ٹرائل کے لیے بے چہرہ انسدادِ دہشت گردی عدالتیں (اے ٹی سیز) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ججوں، گواہوں، پولیس اہلکاروں اور عدالتی کارروائی سے وابستہ دیگر افراد کو دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس کی جانب سے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ہوم سیکریٹری امجد علی خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے، جس کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) میں اضافہ، دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والے افراد کی گرفتاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے سابق صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے مطلوبہ و...




