صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ریکارڈ توڑ دیا
لاہور، 14 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کپتان صاحبزادہ فرحان نے دو مکمل رکن ممالک کے درمیان تین میچوں کی دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں میں 79.33 کی اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 238 رنز بنائے، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 30 سالہ اوپنر نے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں اور ابھیشیک شرما کا 229 رنز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جو بھارتی بلے باز نے 2026 میں افغانستان کے خلاف سیریز میں قائم کیا تھا۔ صاحبزادہ فرحان نے سیریز کے پہلے میچ میں 53 گیندوں پر 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے اور پاکستان کو 183 رنز کا ہدف حاصل کرن...




