پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں انجن میں آگ کے شبہ پر ہنگامی انخلا
جدہ، 17 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کو طیارہ جدہ ایئرپورٹ کے پارکنگ اسٹینڈ پر موجود ہونے کے دوران ایک انجن میں آگ لگنے کے شبہ کے بعد ہنگامی طور پر طیارے سے باہر نکالا گیا۔ ذرائع کے مطابق گراؤنڈ اسٹاف نے ایک انجن میں آگ کا شبہ ظاہر کیا جس پر پائلٹ نے ایس او پیز کے تحت ہنگامی انخلا کا عمل شروع کیا اور مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا، جبکہ بعض مسافروں کو طبی معائنے کے لیے جدہ ایئرپورٹ کے کلینک منتقل کیا گیا۔ جدہ ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی فائر بریگیڈ کے ہمراہ فوری طور پر طیارے کے پاس پہنچ گئے جبکہ پی آئی اے جدہ حکام نے ایئرپورٹ انتظامیہ اور سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر مطلع کیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی اور جیٹی پر پارک کیا گیا تھا، تاہم ...









