Saturday, September 19

پاکستان ٹائمز

ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
Latest, پاکستان ٹائمز

ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا

بیونس آئرس، 24 اگست 2026 (ویب ڈیسک): ایتھوپیا کے ایتھلیٹ یومیف کیجیلچا نے بیونس آئرس ہاف میراتھن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔ 29 سالہ یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا فاصلہ 56 منٹ اور 51 سیکنڈز میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یومیف کیجیلچا نے اس سے قبل 2024 میں ویلنسیا ہاف میراتھن میں 57 منٹ اور 30 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ تاہم رواں سال مارچ میں یوگینڈا کے جیکب کپلیمو نے لزبن میں اس ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔ اب یومیف کیجیلچا نے بیونس آئرس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے ایک بار پھر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔خواتین کے ایونٹ میں بھی ایتھوپیا کی فوٹین ٹیسفے نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ہاف میراتھن کا فاصلہ ایک گھنٹے، 3 منٹ اور 57 سیکنڈز میں طے کیا۔دونوں ایتھوپیائی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابی نے طویل فاصل...
امریکی پابندیوں کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل، حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا اعلان
Latest, پاکستان ٹائمز

امریکی پابندیوں کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل، حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا اعلان

بیجنگ، 24 اگست 2026 (ویب ڈیسک): چین نے امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے عندیے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتی۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ سمجھ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے یا عالمی اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں۔ لن جیان نے کہا کہ چین خطے کی کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر ضروری اقدام کرے گا۔ امریکا کا نام لیے بغیر چینی ترجمان نے کہا کہ پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی سے مسائل حل ہونے کے بجائے کشیدگی میں اضاف...
فاطمہ ثنا کا ایشیا کپ کے ہر میچ پر بھرپور توجہ کا عزم
Latest, پاکستان ٹائمز

فاطمہ ثنا کا ایشیا کپ کے ہر میچ پر بھرپور توجہ کا عزم

لاہور، 24 اگست 2026 (غفران): پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ ایشیا کپ میں کسی ایک میچ کو ترجیح دینے کے بجائے ہر مقابلے کو یکساں اہمیت کے ساتھ کھیلے گی۔ لاہور میں پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں مستقل اور عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہمارے لیے ایشیا کپ کا ہر میچ اہم ہے، اس لیے ٹیم کی توجہ ہر مقابلے پر مرکوز رہے گی۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ دبئی کے موسمی اور کھیل کے حالات سے واقفیت ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے گزشتہ سیریز کی خامیوں کا جائزہ لیا ہے اور آئندہ ان غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جائے گا۔ پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں اپنے تجربے کا بھی ذک...
پی ایس ایکس پر تسدیک کی 2026 کی 11ویں لسٹنگ، آئی پی او کو ریکارڈ پذیرائی
Latest, پاکستان ٹائمز

پی ایس ایکس پر تسدیک کی 2026 کی 11ویں لسٹنگ، آئی پی او کو ریکارڈ پذیرائی

کراچی، 24 اگست 2026 (نوشین): پاکستان اسٹاک ایکسچینج  نے تسدیک انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کو اپنی نئی لسٹڈ کمپنی کے طور پر خوش آمدید کہا۔ اس سلسلے میں پیر کو پی ایس ایکس ٹریڈنگ ہال میں گونگ تقریب منعقد ہوئی، جس کے ذریعے جنوبی ایشیا کے پہلے عوامی طور پر لسٹڈ کریڈٹ بیورو کی اسٹاک ایکسچینج پر شمولیت عمل میں آئی۔ اس لین دین میں مجموعی طور پر 219 ملین عام حصص شامل تھے، جن میں 69 ملین حصص پری آئی پی او سرمایہ کاروں کو 2.35 روپے فی حصص کے حساب سے جاری کیے گئے جبکہ 150 ملین حصص ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے 3 روپے فی حصص کی قیمت پر پیش کیے گئے۔ لین دین کا مجموعی حجم تقریباً 612 ملین روپے رہا۔ آئی پی او کے ریٹیل حصے کو 21.68 گنا اوور سبسکرائب کیا گیا، جس میں 11,358 درخواستیں موصول ہوئیں اور مجموعی طور پر 2.4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ ...
اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات
Latest, پاکستان ٹائمز

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات

اسلام آباد، 24 اگست 2026 (کامران راجہ): پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے محمد یحییٰ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے فروغ میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون باہمی اعتماد، شراکت داری اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی معاونت کو انتہائی اہم قرار دیا۔ سردار ایاز صادق نے انسانی مسائل اور بحرانوں سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے کردار کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون مزید فروغ...
اسحاق ڈار کی آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستانی بحری کارکنوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات پر زور
Latest, پاکستان ٹائمز

اسحاق ڈار کی آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستانی بحری کارکنوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات پر زور

لندن، 24 اگست 2026 (غفران): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن میں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن  کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے ملاقات کی اور عالمی میری ٹائم ادارے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے محفوظ، مؤثر اور سیکیور شپنگ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے کردار کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایم او کے سیکریٹری جنرل کا ایم ٹی ہونر 25 پر یرغمال بنائے گئے 10 پاکستانی بحری کارکنوں کی بحفاظت رہائی کی کوششوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام پاکستانی بحری کارکنوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے فوری اور مؤثر ادارہ جاتی اقدامات پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے میری ٹائم گورننس کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی بحری معیارات پر عملدرآمد اور ملکی بلیو اکانومی کو مزید ترقی...
پاکستان نے جاپان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے
Latest, پاکستان ٹائمز

پاکستان نے جاپان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے

اسلام آباد، 24 اگست 2026 (نوشین): پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یحییٰ خان نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا اور اسکواش کے میدان میں ابھرتے ہوئے پاکستانی ٹیلنٹ کو اجاگر کیا ہے۔ پاکستانی جونیئر کھلاڑی مسلسل بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں، جس سے ملک کی اسکواش کی شاندار روایت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم باصلاحیت پاکستانی کھلاڑی ثنا بہادر نے بھی آسٹریلیا میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن اسکواش ٹا...
پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع
Latest, پاکستان ٹائمز

پنجاب میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

لاہور، 24 اگست 2026 (غفران): پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں کھلے مقامات پر ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی۔ پنجاب محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت عائد کی گئی ہے۔ حکم نامے کے تحت پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون پروازیں بدستور ممنوع رہیں گی۔ تاہم ہالز اور مارکیز میں منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم ان کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا ایونٹ منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے بھی ڈرون استعمال کیے جاسکیں گے، تاہم اس کے لیے ضلعی سطح پر قائم سیف ڈرون یوزیج کمیٹی سے تحریری اجازت لینا ضروری ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ مذکورہ مقاصد کے لیے ڈرون کا استعمال کمیٹی کی ...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کا اجرا کردیا
Latest, پاکستان ٹائمز

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کا اجرا کردیا

اسلام آباد، 24 اگست 2026 (غفران): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں ’’پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، غیر ملکی سفارت کاروں، زیتون کے کاشتکاروں، کسانوں، ماہرین، محققین اور شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پاکستان کے ممتاز زیتون کے کاشتکاروں، محققین اور برآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور ماہرین کی انتھک محنت نے زیتون کے شعبے میں ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ وزیراعظم نے لورالائی کے عبدالحبیب، مردان کی قرۃ العین اور چکوال کے یعقوب اظہر کی محنت کو خصوصی طور پر سراہا اور زیتون کی کاشت کے فروغ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔زیتون کی کاشت کو فروغ دینے والے کسانوں کو خراج تحسی...
معروف اداکارہ اور مِمکری فنکارہ آشا سنگھ جیسوال 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Latest, پاکستان ٹائمز

معروف اداکارہ اور مِمکری فنکارہ آشا سنگھ جیسوال 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی، 23 اگست 2026 (نیوز ڈیسک): بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور مِمکری فنکارہ آشا سنگھ جیسوال 83 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال سے ہندی سینما، ٹیلی ویژن اور مِمکری کے شعبے میں ایک نمایاں فنکارانہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔آشا سنگھ جیسوال 22 اگست کو رات تقریباً ساڑھے 7 بجے انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے آکاش بھاردواج نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی۔ اہل خانہ نے 23 اگست کو ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کیں۔ بیٹے آکاش بھاردواج نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور زندگی کے حوالے سے خیالات کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق آشا سنگھ جیسوال کا ماننا تھا کہ موت کو صرف غم کا باعث نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اسے روحانی خوشی کی جانب ایک سفر تصور کرنا چاہیے۔ آشا سنگھ جیسوال ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن میں اپنی اداکاری کے...