دلجیت دوسانجھ کی ویمبلی میں تاریخی پرفارمنس، نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت
لندن، 15 ستمبر 2026 (غفران): بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں اپنی تاریخی پرفارمنس کے دوران پاکستان کے لیجنڈری قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دلجیت دوسانجھ ویمبلی اسٹیڈیم میں مرکزی پرفارمنس دینے والے پہلے پنجابی گلوکار بن گئے، جہاں انہوں نے اپنی ’’آورا ورلڈ ٹور‘‘ کے تحت تقریباً 90 ہزار افراد کے سامنے پرفارم کیا۔ ان کی ٹیم کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق کنسرٹ میں بڑی تعداد میں مداح شریک ہوئے۔ پرفارمنس کے دوران دلجیت دوسانجھ نے نصرت فتح علی خان سے منسوب معروف کلام ’’سانسوں کی مالا پہ‘‘ پیش کیا۔ مداحوں نے روشنیاں لہراتے ہوئے گلوکار کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ گاتے رہے، جس سے ویمبلی اسٹیڈیم میں ایک یادگار اور جذباتی ماحول پیدا ہوگیا۔ نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پر شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت دوسانجھ ...




