پاکستان کے عبدالرحمان نے ہاکی ورلڈ کپ کا بہترین گول ایوارڈ جیت لیا
لاہور، 18 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان کے عبدالرحمان نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں مینز میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا، ان کا ویلز کے خلاف شاندار گول شائقین کے ووٹوں کے ذریعے ٹورنامنٹ کا بہترین اسکل لمحہ قرار پایا۔ عبدالرحمان نے ویلز کے خلاف پاکستان کے 3-3 سے برابر رہنے والے میچ میں شاندار تھری ڈی اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار دفاعی کھلاڑیوں کو عبور کیا اور خوبصورت گول اسکور کیا۔ ان کے گول کو مینز کیٹیگری میں 44 فیصد ووٹ ملے جبکہ کینیڈا کے کینٹن میلویل 39 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ ایوارڈ ٹورنامنٹ میں انفرادی مہارت کی نمایاں کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ پاکستان نے ورلڈ کپ مہم 11ویں پوزیشن پر ختم کی، جو 2006 کے بعد ورلڈ کپ میں اس کی بہترین کارکردگی ہے۔ چار مرتبہ کے عالمی چیمپئن پاکستان نے پول ڈی میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست، ویلز کے خلاف 3-3 سے ڈرا اور بھارت...




