پاکستان اور سوڈان کے درمیان سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد، 7 نومبر, 2026 (نوشین): پاکستان اور سوڈان نے سائبر جرائم کی روک تھام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سامرا مصطفیٰ علی کے درمیان وزارت داخلہ میں ہونے والی وفود کی سطح کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی شریک تھے۔ سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کا ملک سائبر جرائم کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق دونوں ممالک نے سکیورٹی، داخلی امور، پولیس کی تربیت، ادارہ جاتی تعاون، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان امن کے ...




