جی سی سی کی کویت میں مشترکہ فوجی کمانڈ کا جدید ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور فوج تعینات کرنے کی منظوری
اسلام آباد، 10 نومبر 2026 (نوشین): خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک نے کویت میں اپنی مشترکہ فوجی کمانڈ کا جدید ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور وہاں مناسب تعداد میں فوجی دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق یہ اعلان بحرین میں جی سی سی کی مشترکہ دفاعی کونسل کے 23ویں اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔ مجوزہ ہیڈکوارٹر اور تعینات کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔ جی سی سی نے دسمبر 2013 میں کویت میں مشترکہ فوجی کمانڈ قائم کی تھی، جس کا مقصد مشترکہ فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے ساتھ رکن ممالک کی سرزمین، فضائی حدود، سمندری حدود اور مفادات کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 28 فروری کو امریکا اور...




