مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید، 3 افراد زخمی
اسلام آباد، 10 نومبر 2026 (غفران): اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں برقہ پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 14 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید جبکہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے شہید ہونے والے لڑکے کی شناخت معتز ایاد دغلس کے نام سے کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے گاؤں میں داخل ہوکر رہائشیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور مرکزی سڑک بند کرکے آمدورفت معطل کردی۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زخمیوں تک ایمبولینسوں کی رسائی روک دی جبکہ واقعے کے دوران امدادی کارروائیوں میں مصروف تین رضاکار طبی کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی سادہ لباس میں مسلح اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں...




