کوہاٹ میں پولیس آپریشن کے بعد دہشت گردوں کا حملہ، 18 خوارج ہلاک، 10 پولیس اہلکار شہید
کوہاٹ، 11 نومبر 2026(کامران راجہ): خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قریب درابو کچ کے علاقے میں غیر قانونی سونے کی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس اور مقامی سول انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن کے بعد واپسی پر پولیس پارٹی دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بن گئی، جس کے نتیجے میں 18 حملہ آور ہلاک جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوگئے۔
خیبر پختونخوا پولیس کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پولیس اور سول انتظامیہ نے علاقے میں غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مکمل کی تھی۔ واپسی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کی مبینہ معاونت سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔
پولیس جوانوں نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور جوابی کارروائی میں 18 خوارج کو ہلاک کردیا۔ تاہم اس جھڑپ میں پولیس کے 10 اہلکار وطن کے دفاع اور فرائض کی ادائیگی کے...




