شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے 700 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا
اسلام آباد، 10 نومبر 2026 (کامران راجہ): شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جاری سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 700 کلوگرام مقامی طور پر تیار کردہ دھماکا خیز مواد، ایک میزائل اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپی گاؤں اور حیدر خیل کے درمیان 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کرلی گئی، اس کے علاوہ حسو خیل میں 14 مشتبہ مقامات کو بھی کلیئر کیا گیا۔ مساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلوگرام مقامی ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جبکہ حسو خیل سے الفاروق میزائل، 200 کلوگرام یوریا اور دیگر متعلقہ سامان قبضے میں لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں اور ان کے زیر استعمال ٹھکانوں کو مکمل طور پر کلیئر کرنے تک آ...




