اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا کانوکیشن 2025
اسلام آباد12 نومبر( کامران راجہ):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد چیپٹر کا کانووکیشن 2025 گذشتہ روز جناح کنونشن سینٹر میں پُروقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں 800 طلبہ و طالبات کو کامیابی کے ساتھ اپنی تعلیمی منزل تک پہنچنے پر ڈگریاں عطا کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو گولڈ، سلور اور برونز میڈلز سے نوازا گیا۔
اس یادگار تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔
تقریب میں سیکرٹری تعلیم / قائم مقام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ندیم محبوب، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ، سماجی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی جس سے تقریب کو مزید وقار حاصل ہوا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش ...








