Friday, November 13

ڈنمارک کا غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے 89 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

Denmark Announces $8.9 Million in Aid for Gaza and Occupied Palestinian Territories

اسلام آباد، 13 نومبر 2026 (غفران): ڈنمارک نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کے لیے 89 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ شدید سرد موسم اور سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کی جا سکے۔ ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) کو 30 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کو 59 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ ڈنمارک کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم نے فلسطینیوں کے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، اس لیے موسم سرما کے دوران متاثرہ اور ضرورت مند افراد تک ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ امدادی رقم کا مقصد ہنگامی ضروریات پوری کرنا اور متاثرہ فلسطینی آبادی کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔