پاکستان کی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی تصدیق، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
اسلام آباد، 10 اکتوبر 2026 (غفران): پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سات نکات پر بات چیت جاری ہے، جبکہ واشنگٹن نے تہران کی تجاویز پر اپنا مؤقف بھی پیش کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست رابطے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور متعلقہ فریقوں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پہلے ہی موجود ہے اور زیرِ بحث بعض نکات اس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور دیگر اہم ممالک امریکہ اور ایران کے تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان براہِ راست رابطے ہوں، کشیدگی میں کمی لائی جائے اور تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان اپن...




