وزیراعظم شہباز شریف کا ذہنی صحت سے متعلق سماجی تعصب کے خاتمے پر زور، قومی پالیسی 2026-35 کو اجاگر کردیا
اسلام آباد، 10 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں ذہنی صحت کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے، سماجی تعصب کے خاتمے اور ذہنی صحت کے مسائل کی بروقت تشخیص اور علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ذہنی صحت مجموعی فلاح و بہبود کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور ذہنی صحت کے بغیر صحت کا تصور نامکمل ہے۔ رواں سال کے موضوع ’’ذہنی صحت کے تجربات کو سنا جائے، حقیقی آوازیں، حقیقی تبدیلی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کی بات سننے اور ان کے تجربات کو پالیسی سازی، طبی سہولیات اور ان کی زندگیوں سے متعلق فیصلوں میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بامعنی شرکت اور ماہرین کی رہنمائی ذہنی صحت کے مؤثر نظام کی تشکیل اور بہتر حکمت عملیوں کی تیاری کے...




