فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لبنانی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
راولپنڈی، 14 ستمبر 2026 (کامران راجہ): لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس و سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات لبنانی وزیر داخلہ کے پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے کے موقع پر ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور سکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور لبنان کے سکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کی...




